اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 16 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر 31 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.1 بلین ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔ مرکزی بینک نے جمعرات کو تازہ اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔

اعداد و شمارکے مطابق ملک کے پاس کل مائع غیر ملکی ذخائر 14.2 بلین ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص غیر ملکی ذخائر 5.1 بلین ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اسٹیٹ بینک کا کہناہے کہ 31 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران بینک ذخائر 16 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 9,109.5 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے مرکزی بینک کے ذخائر میں 63 ملین ڈالر کی کمی ہوئی۔

گزشتہ ماہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 1.114 بلین ڈالر کے اضافے کے بعد بڑھ کر تقریبا دو سال بعد 9 بلین ڈالر سے اوپر پہنچ گئے تھے۔

ڈالر کے ذخیرے میں اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے اس کے 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے لیے 1.1 بلین ڈالر کی آخری قسط ملنے کی بدولت ہوا ہے۔

Comments

200 حروف