کاروبار اور معیشت

ٹریٹ کارپوریشن یواےای میں اپنا ذیلی ادارہ قائم کرے گا

ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے...
شائع June 6, 2024

ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مکمل ملکیتی ذیلی ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اعلامیے کے مطابق ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے دبئی اکنامک ڈیولپمنٹ زون (ڈی ای ڈی)، مین لینڈ، متحدہ عرب امارات میں 27 فروری 2024 کو مکمل ملکیتی ماتحت ادارے ٹریٹ ٹریڈنگ ایل ایل سی کے قیام کی منظوری دی ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ مذکورہ ادارے کی شمولیت سے متعلق تمام ضروری قانونی طریقہ کار فی الحال جاری ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ مکمل ملکیت والے ماتحت ادارے کو جلد ہی رجسٹرڈ کیے جانے کی توقع ہے۔

ٹریٹ نے کہا کہ ایک لاکھ حصص کے اجراء کے لیے ابتدائی طور پر ایک لاکھ ڈالر کا سرمایہ لگایا جائے گا۔

بورڈ نے شیئر ہولڈرز کو اس کی منظوری دینے کی سفارش کی ہے۔

مزید برآں بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شیئر ہولڈرز کو سفارش کی کہ وہ متعلقہ کمپنی لوڈس لمیٹڈ کے لیے ڈیڑھ ارب روپے تک کی کراس کارپوریٹ گارنٹی کی منظوری دیں۔

اس گارنٹی سے ڈی ایف آئز، ایف آئز اور بینکوں کی جانب سے ورکنگ کیپٹل سہولیات میں مدد ملے گی۔

مارچ میں ٹریٹ نے اپنے ماتحت ادارے ٹریٹ بیٹری لمیٹڈ میں اپنے 11.33 فیصد حصص اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے کا اعلان کیا تھا۔

1977 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر قائم، ٹریٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے پاس 75 سے زیادہ ایس کے یو کی مصنوعات کی رینج ہے جس میں شیونگ ریزر اور باڈی ریزر بھی شامل ہیں۔

مقامی مارکیٹ میں اہم حصص رکھنے کے علاوہ کمپنی دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک میں اپنی مصنوعات فروخت کرتی ہے۔ اس کا پیداواری پلانٹ سالانہ 2.15 بلین یونٹ پیدا کر سکتا ہے۔

Comments

Comments are closed.