ماہانہ اور سالانہ رجحان پر نظر ڈالی جائے تو ماہانہ پٹرولیم کھپت میں کچھ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ مئی کے دوران ماہانہ بنیادوں پر یہ اضافہ زیادہ نمایاں ہے تاہم مجموعی طور پر او ایم سی کی فروخت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔

رواں سال مئی کے دوران آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی فروخت سالانہ بنیاد پر 7 فیصد جب کہ ماہانہ بنیاد پر 26 فیصد اضافے سے 1.39 ملین ٹن تک پہنچ گئی ۔ آئل مارکیٹنگ کے شعبے کی جانب سے فروخت ہونے والا ماہانہ حجم 9 ماہ میں سب سے زیادہ تھا۔ حجم کی فروخت بڑی حد تک ڈیزل ، پٹرول اور فرنس آئل پر مشتمل ہے۔ یہ ماہانہ اضافہ بنیادی طور پر ڈیزل کے حجم میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے ۔

مئی کے لیے پٹرول کی فروخت سالانہ بنیاد پر صرف ایک فیصد بڑھی جبکہ ماہانہ بنیاد پر 15 فیصد رہی جس کی وجہ مئی بمقابلہ اپریل کے دوران پٹرول کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔فرنس آئل کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر 24 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، تاہم ماہنا ایف او کی فروخت میں دگنا سے زیادہ اضافہ ہوا جس کی بنیادی وجہ گرمیوں کے موسم کے آغاز کے ساتھ بجلی کے شعبے کی جانب سے ایندھن کی زیادہ طلب ہے۔ او ایم سی کے حجم میں اضافے کا محرک ایچ ایس ڈی تھا جس میں سالانہ 18 فیصد اور ماہانہ بنیادوں پر 37 فیصد اضافہ ہوا۔ فصل کی کٹائی کے جاری سیزن کے علاوہ ایچ ایس ڈی کی فروخت میں اضافے کی وجہ مالی سال 23 بمقابلہ مالی سال 24 میں کمزور بنیاد اور اسمگل شدہ ایندھن کے خلاف کریک ڈاؤن ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مجموعی طور پر او ایم سی کا حجم 13.8 ملین ٹن رہا جو اب بھی سالانہ 9 فیصد کم ہے جبکہ تمام زمروں میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ایم ایس ، ایچ ایس ڈی اور ایف او کی حجم کی فروخت میں بالترتیب 5 فیصد ، 2 فیصد اور 50 فیصد سالانہ کمی واقع ہوئی۔

مالی سال 24 کے آخری ماہ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے او ایم سیز کے حجم میں اسی طرح کا اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے لیکن عیدالاضحی کی وجہ سے آپریٹنگ دنوں کی تعداد بھی کم ہے ۔

Comments

Comments are closed.