عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2,332 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 400 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 600 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 343 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار276 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے 2800 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

اپریل میں مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Comments

200 حروف