عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں استحکام رہا جس کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ مستحکم رہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے پر مستحکم رہی جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 6 ہزار 19 روپے میں فروخت کیا گیا۔

یاد رہے کہ ہفتے کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

اے پی جی جے ایس اے نے کہا کہ پیر کے روز سونے کی عالمی قیمت بھی 2,326 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیم کے ساتھ) پر برقرار رہی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 820 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔

Comments

Comments are closed.