پاکستان

وزیر داخلہ کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 7 روز میں ارجنٹ پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم

ریڈیو پاکستان کے مطابق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ہفتے کے...
شائع June 2, 2024

ریڈیو پاکستان کے مطابق، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اتوار کو ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک ہفتے کے اندرارجنٹ پاسپورٹ جاری کیے جائیں۔

وہ آج لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے دورے کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ عام پاسپورٹ 30 دن کے اندر جاری کیا جائے گا اور یہ پالیسی بیرون ملک تمام پاکستانی مشنز پر لاگو ہوگی۔

انہوں نے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیا کیونکہ نارمل پاسپورٹ تقریباً چار ماہ میں جاری کیے جا رہے ہیں جبکہ ارجنٹ پارسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں جاری ہورہے ہیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی اور مقررہ وقت میں پاسپورٹ جاری نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے پاسپورٹ کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ایک مانیٹرنگ سیل بھی قائم کیا ہے۔

اس سیل کی سربراہی وزیر داخلہ کی پرسنل اسٹاف آفیسر اے ایس پی شہربانو کریں گی۔

بیرون ملک مقیم پاکستانی ای میل ایڈریس [email protected] پر شکایات درج کر سکیں گے اگر انہیں وقت کے اندر پاسپورٹ نہیں ملتا ہے۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے سینٹرز میں موجود پاکستانیوں سے بھی بات چیت کی۔

انہوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور جس پر وزیر داخلہ نے نادرا کے عملے کو اچھی کارکردگی پر مبارکباد دی۔

برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

Comments

200 حروف