وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ہفتہ کو پی ٹی آئی کے چیئرمین گوہر خان، سیکرٹری جنرل عمر ایوب، اور پارٹی کے ترجمان رؤف حسن کو سابق وزیراعظم عمران خان کے اکاؤنٹ سے “ ریاست مخالف سوشل میڈیا پوسٹ“ پر طلب کیا۔
ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو الگ الگ نوٹسز میں ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کے سب انسپکٹر محمد منیب ظفر کے سامنے ذاتی طور پر پیش ہونے کی تاکید کی ہے۔
فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ (سی سی ڈبلیو) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سےشیخ مجیب الرحمان سے منسوب مبینہ پراپیگنڈہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے حوالے سے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سائبر کرائم ونگ کی طرف سے جاری کردہ خط کے مطابق مبینہ ایکس ہینڈل نے ایک غلط بیانیہ تیار کیا اور پاک فوج سمیت پاکستان کے ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات پھیلائیں۔
سائبر کرائم ونگ نے دلیل دی کہ یہ ویڈیو “گمراہ کن، دھمکی آمیز اور پاکستان کی مسلح افواج کے افسر/سپاہی کو بغاوت پر اکسانے کے مترادف ہے۔
Comments
Comments are closed.