پاکستان

بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوششیں جاری ہیں، وزیر پٹرولیم

آنے والے دنوں میں عوام شرح مہنگائی میں نمایاں کمی دیکھیں گے، مصدق ملک
شائع June 1, 2024
Efforts afoot to provide maximum relief to people in upcoming budget: Musadik Malik

وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ آئندہ وفاقی بجٹ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے تمام کوششیں جاری ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تمام وزارتوں کو مہنگائی کے سبب زیادہ سے زیادہ ریلیف یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ سیلاب اور عالمی حالات سمیت متعدد چیلنجز کے باوجود ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں لوگ مہنگائی کی شرح میں نمایاں کمی دیکھیں گے۔

انہوں نے روشنی ڈالی کہ ملک میں مہنگائی کی شرح تقریباً 37 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 17 فیصد پر آگئی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ گزشتہ سال اشیائے خورونوش میں مہنگائی تقریباً چالیس فیصد تھی جو اب کم ہو کر گیارہ فیصد رہ گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال ٹیکس وصولیوں میں بھی تیس فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

2 حکومتی ذرائع کا کہناہے کہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے نئے قرض کے حصول سے قبل 10 کو مالی سال 2024/25 کا بجٹ پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور وزیر اعظم کے قریبی عہدیدار نے بتایا کہ بجٹ اصل میں 7 جون کو پیش کیا جانا تھا لیکن وزیر اعظم شہباز شریف کے 4 جون سے 8 جون تک بیجنگ کے طے شدہ دورے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

آئی ایم ایف کے مشن نے نئے قرض کی بنیاد رکھنے کے لیے مالی استحکام کے اقدامات پر بات چیت کے لیے گزشتہ ہفتے روانہ ہونے سے قبل پاکستانی حکام کے ساتھ تکنیکی اور پالیسی کی سطح پر دو ہفتے کی بات چیت کی۔

آئی ایم ایف نے بات چیت کے اختتام کے بعد کہا کہ بات چیت میں توسیعی فنڈ سہولت کے لیے اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

Comments

200 حروف