عالمی مارکیٹ میں نرخ کم ہونے کے باعث ہفتے کو پاکستان میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک دن میں 1400 روپے کی کمی کے بعد 240,300 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (اے پی جی جے ایس اے) کے مطابق 10 گرام سونا 1200 روپے کی کمی کے بعد 206,019 روپے کا ہوگیا ہے۔

پاکستان میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا۔

ہفتے کے روز سونے کی بین الاقوامی قیمت میں کمی ہوئی۔ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں 16 ڈالر کی کمی کے بعد فی اونس سونے کی قیمت2,326 ڈالر مقرر کی گئی۔

دریں اثناء چاندی کی قیمت 80 روپے کمی سے 2820 روپے فی تولہ پر بند ہوئی۔

گزشتہ ماہ مقامی مارکیٹ میں سونا 252,200 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

Comments

200 حروف