مارکٹس

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز کے اختتام امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کا اضافہ...
شائع May 31, 2024

انٹر بینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.06 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 17 پیسے کا اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر 278 روپے 33 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر10 پیسے کے اضافے سے 278.50 روپے پر جاپہنچا تھا۔

حالیہ ہفتوں میں مقامی کرنسی بڑی حد تک ڈالر کے مقابلے میں 277 سے 278 روپے کی سطح پر رہی ہے کیونکہ پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے طویل اور بڑے بیل آؤٹ پروگرام کو حاصل کرنے کے اپنے منصوبے پر آگے بڑھ رہا ہے۔

عالمی سطح پر جمعہ کوامریکی ڈالرکی قدر میں دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں کمی رہی جب کہ پہلی سہ ماہی کے لیے امریکی جی ڈی پی میں کمی کی وجہ سے رواں سال شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے جب کہ سرمایہ کار افراط زر کے اعداد و شمار کے لیے تیار ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی معیشت جنوری سے مارچ کے دوران 1.3 فیصد سالانہ شرح سے بڑھی، جو صارفین کے اخراجات میں کمی کے بعد 1.6 فیصد کے پیشگی تخمینے سے کم ہے۔

دریں اثنا، نیو یارک فیڈ کے صدر جان ولیمز نے جمعرات کو کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس بات کے کافی ثبوت موجود ہیں کہ مانیٹری پالیسی افراط زر کو کم کرنے میں مدد کر رہی ہے۔

ڈالر انڈیکس گزشتہ رات 104.63 تک گرنے کے بعد 104.76 کے آس پاس مستحکم دیکھا گیا ہے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول کے مطابق اس وقت قیمتوں میں کمی کے امکانات 55 فیصد ہیں جو ستمبر میں شروع ہوں گے، جو ایک دن پہلے 51 فیصد سے زیادہ ہے۔

Comments

200 حروف