عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2,335 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1286 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار790 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2400 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2900 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Comments

200 حروف