پاکستان

پاکستان اور آذربائیجان کا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم

پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے ۔ دفتر خارجہ کی...
شائع May 30, 2024

پاکستان اور آذربائیجان نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا ہے ۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف نے آج اسلام آباد میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی، دفاع، تعلیم، موسمیاتی اقدامات اور علاقائی رابطوں سمیت دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

Comments

200 حروف