کاروبار اور معیشت

دیوان فاروق موٹرز 4 جون سے کیا شہزور کی پروڈکشن کا آغاز کرے گا

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) نے کہا ہے کہ اس نے اسپیشل پرپز کیا کمرشل وہیکل کی کمرشل پیداوار دوبارہ شروع...
شائع May 29, 2024

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (ڈی ایف ایم ایل) نے کہا ہے کہ اس نے اسپیشل پرپز کیا کمرشل وہیکل کی کمرشل پیداوار دوبارہ شروع کردی ہے جس کا پروڈکٹ نام کیا شہزور ہے ۔ پروڈکٹ کی لانچنگ تقریب 4 جون کو منعقد ہوگی

بدھ کے روز کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم اعلان کرتے ہیں کہ دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ نے ’اسپیشل پرپز کیا کمرشل وہیکل‘ کی کمرشل پروڈکشن دوبارہ شروع کر دی ہے جس کا پروڈکٹ نام کیا شہزور ہے ، لانچنگ کی تقریب 4 جون 2024 کو مقرر کی گئی ہے۔

کمپنی نے اپنے مضبوط ملک گیر ڈیلر شپ نیٹ ورک کے ذریعے اعلیٰ معیار کی مصنوعات اور بعد از فروخت خدمات کے ساتھ پاکستان کے عوام کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔

دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ 1998 میں ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر پاکستان میں قائم کیا گیا تھا جو پاکستان میں گاڑیوں کی اسمبلنگ، پروگریسو مینوفیکچرنگ اور فروخت میں مصروف عمل ہے۔

سال 2022 میں ڈی ایف ایم ایل نے پاکستان میں اپنی گاڑیوں کی تیاری اور اسمبلنگ کے لیے کوریا کی کیا کارپوریشن کے ساتھ ٹیکنالوجی لائسنس معاہدہ (ٹی ایل اے) کیا۔

کمپنی کے حصص کی قیمت گزشتہ چند ہفتوں سے بڑھ رہی ہے کیونکہ غیر مصدقہ اطلاعات ہیں کہ وہ ایک گاڑی لانچ کر رہی ہے۔

پیر (گزشتہ کاروباری دن) کو یہ 44.76 روپے پر بند ہوا اور بدھ کو 47.38 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ دوپہر 12 بج کر 20 منٹ پر حصص کی قیمت 42.9 روپے کے آس پاس نظر آرہی تھی جو کاروباری سیشن کے دوران 1.86 روپے کی کمی تھی۔

تاہم یکم اپریل کو اس میں 16.43 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

Comments

200 حروف