وزیراعظم شہباز شریف نے ’’ہوم گرون اکنامک ڈویلپمنٹ پلان‘‘ کمیٹی میں آکسفورڈ اور کیمبرج یونیورسٹیوں کے پروفیسرز سمیت مزید 8 معاشی ماہرین کو شامل کرلیا۔

وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق درج ذیل افراد کو موجودہ کمیٹی کے اراکین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

  • پروفیسر اسٹیفن ڈیرکون (آکسفورڈ کے پروفیسر اور پالیسی ایڈوائزر ایف سی ڈی او)

  • پروفیسر ڈاکٹر عدنان قادر خان (چیف اکنامسٹ ایف سی ڈی او)

  • صائم علی (بی او پی چیف اکانومسٹ)

  • سیکرٹری فنانس ڈویژن

  • ظفر مسعود، صدر بی او پی اور چیئرمین او جی ڈی سی ایل اور پی بی اے

  • ڈاکٹر فرخ سلیم (معاشیات)

  • ڈاکٹر علی چیمہ (وی سی آف لمز)

  • پروفیسر ڈاکٹر کمال منیر (پرو وی سی آف کیمبرج یونیورسٹی)

نوٹس کے مطابق کمیٹی چیئرمین کی اجازت سے کسی بھی اضافی ممبر کا تقرر کرسکتی ہے۔

اس ماہ کے شروع میں وزیر اعظم شہباز نے “’’ہوم گرون اکنامک ڈویلپمنٹ پلان “ تیار کرنے کے لیے وزیر خزانہ کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے جبکہ وزیر منصوبہ بندی، وزیر پٹرولیم، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سلمان احمد اور رانا احسان افضل کمیٹی کے سیکرٹری ہوں گے۔

کمیٹی ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) کے مطابق کام کرے گی۔ (i) پروفیسر ڈرکون کے ساتھ مل کر اگلے دو ہفتوں کی ورچوئل بحث کے لئے ورک پلان تیار کرنا، (ii) مقامی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی ترقی کا منصوبہ تیار کرنا۔ (iii) مئی 2024 کے دوسرے نصف میں وزیر اعظم کے ساتھ نئے ڈرافٹ پلان پر تفصیلی بحث کے لیے پروفیسر ڈیرکون کو پاکستان مدعو کرنا۔

Comments

Comments are closed.