عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 4 ڈالر کی کمی سے 2,339 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 500 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 429 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار18 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Comments

200 حروف