پاکستان

اماراتی، سعودی اعلانات: سرمایہ کاری خصوصی کونسل کے ذریعے ملک لائی جائے گی، وزیر اعظم

٭ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے, شہباز شریف کا اجلاس سے خطاب
شائع May 25, 2024
Live: Prime Minister Shehbaz Sharif addresses at the conclusion of SIFC meeting

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں کی جانے والی سرمایہ کاری خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) کے ذریعے ملک میں لائی جائے گی۔

یہ ریمارکس ہفتہ کو ایس آئی ایف سی کے 10ویں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران سامنے آئے۔

ایس آئی ایف سی نے حکومت کے حالیہ سرمایہ کاری کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کیونکہ پاکستان کی نظریں انتہائی ضروری غیر ملکی آمد پر ہیں۔

کونسل نے کہا کہ یو اے ای نے پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے 10 بلین ڈالر مختص کیے ہیں۔ اسی طرح سعودی عرب بھی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے ان کی طرف سے کوئی تاخیر نہیں ہوتی، اب ہمیں ان کی سہولت کے لیے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔

کونسل کا کہناہے کہ اب یہ سب کچھ ہم پر منحصرہے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور بھی اجلاس میں شریک ہوئے جنہیں آخری لمحات میں دعوت دی گئی۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایس آئی ایف سی اجلاس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کو مدعو نہ کرنے پر وفاقی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔

دریں اثنا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے اپنے حالیہ دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بتایا کہ انہیں ایس آئی ایف سی سے متعلق مثبت ردعمل ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ایس آئی ایف سی پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے حال ہی میں اعلان کردہ سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے ذریعے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف برادر ممالک بلکہ دوسرے بھی اس اقدام کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے عہد کیا کہ آج ہم کسی غیر یقینی صورتحال کے بغیر یہ عزم کریں کہ ہم اپنے اہداف حاصل کریں گے اور پاکستان کو تبدیل کریں گے۔

وزیر اعظم نے ماہرین اور اعلیٰ معیار کے پیشہ ورانہ افراد کی شدید کمی کا اعتراف کیا اور بعض وزارتوں کی اصلاح کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزارتوں کو اس سلسلے میں متعلقہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ڈیجیٹائز کرنے کے لیے میک کینز کی خدمات حاصل کی ہیں اور اس سلسلے میں ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ بے شمار مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود ہم ایٹمی طاقت بننے میں کامیاب ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زراعت، صنعت اور برآمدات کی بنیاد کو بڑھانا انتہائی قابل حصول ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ سعودی کاروباری ادارے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہیں تاہم سرمایہ کاری کی تجویز قابلِ ضمانت ہونی چاہیے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اس وقت نقدی کے شدید بحران کا سامنا کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پاس ترقیاتی منصوبوں پر خرچ یا اس کا تصور کرنے کیلئے رقم موجود نہیں۔

اپنے خطاب کے اختتام پر وزیراعظم نے پاکستان کی خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کیا۔

Comments

200 حروف