عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 17 ڈالر کی کمی سے 2,338 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1800 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1543 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 5 ہزار933 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2800 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Comments

200 حروف