مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ...
شائع May 24, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز کے اختتام پر امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدر میں 9 پیسے اضافے کے بعد امریکی ڈالر 278 روپے 21 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر 17 پیسے کی کمی سے 278.30 روپے پر بند ہوا تھا۔

روپے کی قدر کئی ماہ سے موجودہ شرح کے آس پاس مستحکم رہی ہے اور پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ ایک اور بیل آؤٹ پروگرام کیلئے دستخط کرنے کا خواہاں ہے۔

ایک اہم پیشرفت کے موقع پر جمعہ کو آئی ایم ایف کی کی ویب سائٹ پر جاری مشن کے اختتامی بیان کے مطابق پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف نے ایک نئے پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدے (ایس ایل اے) تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے۔

آئی ایم ایف کے مشن نے 23 مئی کو دورہ مکمل کیا ۔ آئی ایم ایف کی جانب سے یہ دورہ ایک طویل، بڑی توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے حصول پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے کیا گیا تھا۔

پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف نیتھن پورٹر کے حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کی کامیاب تکمیل کے ذریعے حاصل ہونے والے معاشی استحکام کی بنیاد پر آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام نے ایک جامع اقتصادی پالیسی اور اصلاحاتی پروگرام پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ (ایس ایل اے) تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت کی ہے جسے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے تحت مدد فراہم کی جاسکتی ہے۔

اسلام آباد میں حکام آئی ایم ایف کے ساتھ 24 ویں بیل آؤٹ معاہدے کے خواہاں ہیں۔ حکام پرامید ہے کہ توسیعی فنڈ سہولت پروگرام اقتصادی استحکام اور اصلاحات کے حوالے سے مددگار ہوگا۔

بین الاقوامی سطح پر امریکی ڈالر جمعہ کو ڈیڑھ ماہ میں اپنی سب سے بڑی ہفتہ وار اضافے کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ حیرت انگیز طور پر مضبوط امریکی معاشی اشاریے اور فیڈرل ریزرو منٹس میں سخت الفاظ کا استعمال ہے۔

مئی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ امریکی کاروباری سرگرمیاں صرف دو سالوں میں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور مینوفیکچررز نے متعدد ان پٹ کے لیے قیمتوں میں اضافے کی اطلاع دی ہے، جس سے امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات میں واپسی ہوئی ہے۔

Comments

200 حروف