عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 60 ڈالر کی نمایاں کمی سے 2,355 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 6200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 5315 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار476 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کی کمی ہوئی تھی

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2800 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Comments

200 حروف