پاکستان

تجارت و سرمایہ کاری : وزیراعظم ایک روزہ دورے پر یواےای پہنچ گئے

شہباز شریف اپنے دورہ یو اے ای میں اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
شائع May 23, 2024

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے ، جہاں اطلاعات کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری ان کے ایجنڈے میں سرفہرست ہوگی۔

وزارت عظمیٰ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کا یہ پہلا یو اے ای کا دورہ ہوگا ۔ دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء پر مشتمل ایک اعلیٰ سطح وفد بھی ہے۔

ایک بیان میں دفتر خارجہ (ایف او) نے کہا کہ وزیراعظم متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔

ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی دیگر اماراتی ، کاروباری شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتوں کا امکان ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مذہبی ثقافتی وابستگی سے جڑی ہوئی ہیں۔

متواتر اعلیٰ سطح تبادلے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی ایک امتیازی خصوصیت ہیں۔

وزیراعظم کا دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کثیر الجہتی دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق مسائل، پاکستان کے مالیاتی معاملات اور پی ٹی سی ایل کی زیر التواء ادائیگی وزیراعظم کے دورے کے دوران ایجنڈے میں سرفہرست ہونے کی توقع ہے۔

بندرگاہ کے آپریشنز کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے تعاون پر، میری ٹائم افیئرز کی وزارت (ایم او ایم اے) نے ڈریجنگ پراجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے ریونیو شیئرنگ ماڈل تجویز کیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے رعایتی معاہدے میں توسیع کے ساتھ رائلٹی ماڈل کو ترجیح دی گئی ہے۔

Comments

200 حروف