مارکٹس

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید کمی

**انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروبار روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 0.03 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔...
شائع May 22, 2024

**انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کے کاروباری روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مزید 0.03 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدر میں 8 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور امریکی ڈالر 278 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو روپے کی قدر میں 9 پیسے کی کمی کے بعد امریکی ڈالر 278.39 روپے پر بند ہوا تھا۔

ایک اہم پیشرفت کی طور پر نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) نے رواں مالی سال کیلئے مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کی عبوری شرح نمو 2.38 فیصد رہنے کی منظوری دے دی ہے۔

عالمی سطح پر بدھ کو امریکی ڈالر دیگر ہم پلہ کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم رہا کیونکہ مارکیٹ نے فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کی جانب سے صبر و تحمل کے مطالبے کا جائزہ لیا اور مرکزی بینک کے طریقہ کار سے متعلق مزید دور اندیشی کیلئے فیڈ منٹس کی اشاعت کا انتظار کیا۔

گزشتہ ہفتے افراط زر میں کمی سے رواں سال امریکی شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھنے کے بعد سرمایہ کار شرح میں کمی کے اندازے لگارہے ہیں۔

فیڈ حکام کی جانب سے محتاط نوٹ لینے کے بعد مارکیٹوں میں قیمتوں میں 43 بیسس پوائنٹس (بی پی ایس) کی کمی دیکھی گئی جبکہ گزشتہ ہفتے یہ 52 بی پی ایس کی بلند ترین سطح پر تھی۔

بڑی کرنسیوں کی باسکٹ کے مقابلے میں ڈالر انڈیکس 104.61 پر مستحکم رہا جو رات بھر میں 104.76 تک پہنچ گیا۔

Comments

Comments are closed.