محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی تک ہوں گی۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے شدید گرمی کے باعث صوبے بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 7 روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر نے صوبائی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکول 25 سے 31 مئی تک بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ نجی اسکولوں کو طلباء کے لئے ضروری احتیاطی تدابیر اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ شیڈول کے مطابق امتحانات لینے کی اجازت ہے۔

Comments

200 حروف