بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن رواں ہفتے پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقات کریگا ، اس دوران پاکستان کے ساتھ بات چیت کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بات آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال 29 اپریل کو ہمارے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے لیے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا دوسرا جائزہ مکمل کیا جس میں تقریباً 1.1 بلین ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔
ہمارے بورڈ کی جانب سے اسٹینڈ بائی انتظامات کے دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل اسٹینڈ بائی کے دوران اتھارٹی کی مضبوط پالیسی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے جس سے معیشت کے استحکام میں مدد ملی۔
اس وقت مشن چیف، نیتھن پورٹر کی قیادت میں ایک ٹیم رواں ہفتے حکام سے ملاقات کررہی ہے تاکہ پاکستان کے ساتھ ہماری مصروفیت کے اگلے مرحلے پر بات چیت کی جا سکے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments
Comments are closed.