آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پاکستان اسٹیٹ آئل کی جانب سے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 1 روپے 43 پیسے اور پیٹرول پر 32 پیسے فی لیٹر ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ کے دعوے کی توثیق کردی۔

اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق 16 سے 31 مئی تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے جائزے میں ہوگا۔

مئی کی پہلی ششماہی کے دوران پیٹرول اور ایچ ایس ڈی پر پی ایس او کی ایکسچینج ریٹ ایڈجسٹمنٹ منفی 13 پیسے فی لیٹر تھی۔ مئی کی دوسری ششماہی میں پی ایس او نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 43 پیسے اور پٹرول کی قیمت میں 32 پیسے فی لیٹر اضافے کا دعویٰ کیا تھا۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 1 روپے 55 پیسے فی لیٹر اور پٹرول پر 45 پیسے فی لیٹر کا فرق ہے۔

پی ایس او کی شرح تبادلہ فی الحال موجودہ قیمتوں کے فارمولے کے تحت بینچ مارک ہے۔

16 مئی کے لیے پی ایس او سپلائی کی قیمت میں یکم سے 15 مئی کے پہلے جائزہ کے دوران پیٹرول پر 15.77 روپے فی لیٹر اور ایچ ایس ڈی پر 9.53 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 15 روپے 32 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ایچ ایس ڈی پر امپورٹ فیول ایکوالائزیشن مارجن (آئی ایف ای ایم) میں دو پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ اضافی مارجن میں سات پیسے کا اضافہ ہوا۔

اسی طرح پیٹرول پر آئی ایف ای ایم مارجن میں 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) نے سیکریٹری پیٹرولیم اور چیئرمین اوگرا سے بار بار مطالبہ کیا کہ ایکسچینج نقصانات کی تلافی پی ایس او کے ایکسچینج نقصانات اور نفع سے منسلک موجودہ فارمولے کی بجائے اصل نقصانات کی بنیاد پر کی جائے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف