پاکستان

پٹرول 15.39 ، ڈیزل 7.88 روپے فی لٹر سستا

  • قیمتوں میں کمی کا اطلاق 16 مئی رات 12 بجے سے ہوگیا
شائع May 16, 2024

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کردی گئی۔

وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 39 پیسے فی لٹر کمی کردی جس سے پٹرول کی نئی قیمت 273 روپے 10 پیسے لٹر ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی ) کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 274 روپے 8 پیسے فی لٹرہوگئی ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج (16 مئی) رات 12 بجے سے ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ جائزے میں حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5.45 روپے فی لٹر اور ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 8.42 روپے فی لٹرکی کمی کی تھی۔

قبل ازیں بزنس ریکارڈر نے رپورٹ کیا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں اور پریمیم کی شرح میں کمی کی وجہ سے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔

مشرق وسطیٰ اور بحیرہ احمر میں کشیدگی کم ہونے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی ہے جس کے باعث عالمی سطح پر پٹرول کے نرخ 6.32 ڈالر فی بیرل کم ہو کر 99.93 ڈالر پرآگئے ہیں۔

Comments

200 حروف