مارکٹس
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کا نمایاں اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے...
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کے نرخ میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 28 ڈالر کے اضافے سے 2,365 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2900 روپے کے نمایاں اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونا 2 ہزار 487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کی کمی ہوئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی ۔
یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 51 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔
Comments