انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے کاروباری روز کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر روپے کے مقابلے میں ڈالر 2 پیسے کی کمی کے بعد 278 روپے 18 پیسے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر 8 پیسے کے اضافے سے 278.20 روپے پر بند ہوا تھا ۔

ایک اہم پیش رفت میں وال اسٹریٹ بینک سٹی نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان جولائی کے آخر تک عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ 8 ارب ڈالر تک کے نئے چار سالہ پروگرام کے معاہدے پر پہنچ جائے گا۔

سٹی کے نکولا اپوسٹولوف نے اپنے صارفین کے نام ایک نوٹ میں لکھا کہ آئی ایم ایف کے ایک بڑے اور طویل ای ایف ایف (توسیعی فنڈ سہولت) پروگرام کو جولائی تک حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔

دریں اثنا حکومت پاکستان نے پیر کے روز آئی ایم ایف کے ساتھ ایک نئے اور بڑے قرض پروگرام کیلئے بات چیت کا آغاز کردیا ہے ۔

فنانس ڈویژن کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف نیتھن پورٹر کی سربراہی میں مشن نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی جس میں آئی ایم ایف کے ساتھ مزید رابطوں پر بات چیت کا آغاز کیا گیا۔

عالمی سطح پر منگل کو امریکی ڈالر مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کاروں کو رواں ہفتے افراط زر کی رپورٹ کا انتظار تھا جو ممکنہ طور پر امریکی شرح سود کے نقطہ نظر کو تشکیل دے گی جبکہ ین دو ہفتوں کی کم ترین سطح کے قریب آگیا ہے۔

امریکی لیبر مارکیٹ کے حالیہ اعداد و شمار اور مرکزی بینکروں کے تبصروں کے تناظر میں اس ہفتے کرنسی مارکیٹ سست روی کا شکار ہے اور سرمایہ کار یہ اندازہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فیڈرل ریزرو اس سال کیا راستہ اختیار کرے گا۔

Comments

200 حروف