عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2,349 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 42 ہزار300 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 943 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار733 روپے کا ہوگیا۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔
یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔
Comments
Comments are closed.