مارکٹس

امریکی ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی کمی

انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں معمولی کمی...
شائع May 13, 2024

پیر کے روز انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 0.03 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق کاروبار کے اختتام پر ڈالر 0.08 روپے کی کمی کے ساتھ 278.20 روپے پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 9 پیسے یا 0.03 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں ڈالر 278.12 پر بند ہوا جو ایک ہفتہ قبل 278.21 کے مقابلے میں بند ہوا تھا۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بہتر بنانا، سرکاری اداروں کی تیزی سے نجکاری اور توانائی شعبے میں اصلاحات حکومت کی ترجیحات ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے لاہور میں بزنس ریکارڈر اور وفاقی چیمبر کے اشتراک سے منعقدہ پری بجٹ کانفرنس میں کیا۔

بین الاقوامی سطح پر پیر کو بڑی کرنسیوں میں استحکام رہا اور ڈالر کی قدر دیگر ممالک کے مقابلے میں مستحکم رہی کیونکہ مارکیٹ کے شرکاء اس سال شرح سود میں کمی کے امکانات کا جائزہ لینے کے لیے امریکی افراط زر کے اعداد و شمار کا انتظار کر رہے تھے۔

اپریل کے لئے توقع سے زیادہ نرم امریکی پے رول رپورٹ اور فیڈرل ریزرو کی پالیسی کے اعلان کے بعد رواں سال شرح سود میں کمی کی توقعات بڑھ گئی ہیں ۔

Comments

200 حروف