عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ مین سونا 7 ڈالر کی کمی سے 2,359 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 300 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 43 ہزار500 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 8 ہزار762 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4600 روپے کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2650 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Comments

Comments are closed.