ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری 30 ویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان ٹیم نے جمعے کو اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کیخلاف 1-1 گول سے برابر کردیا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پوائنٹ ٹیبل پر 3 پر موجود تھی۔ میچ ڈرا کرنے کے ساتھ پاکستان نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا سلسلہ بر قرار رکھا ہے۔

پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں نے سخت مقابلہ کیا لیکن دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہی۔ ڈیڈ لاک تیسرے کوارٹر میں اس وقت ختم ہوا جب نیوزی لینڈ کے لیوک ہومز نے 35ویں منٹ میں فیلڈ گول کیا۔

8 منٹ بعد ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے اسکول برابر کردیا۔ یہ ایونٹ میں ان کا چوتھا گول ہے جس کے بعد وہ سفیان محمد خان کے پاکستان کیلئے مشترکہ ٹاپ اسکورر ہیں۔

ایک ایک سے مقابلہ برابرہونے کا مطلب ہے کہ راؤنڈ رابن مرحلے میں ناقابل شکست رہنے کے ساتھ پاکستان ایونٹ کا فائنل جاپان کیخلاف کھیلے گا۔

ایونٹ کی تین بار چیمپئن رہنے والی پاکستان ٹیم نے حالیہ ایڈیشن میں جنوبی کوریا، ملائیشیا اور کینیڈا کے خلاف تین فتوحات حاصل کیں جبکہ جاپان اور نیوزی لینڈ کیخلاف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب رہی۔

فائنل 11 مئی (کل) کو اسی مقام پر شیڈول ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 5:30 بجے شروع ہوگا۔

Comments

Comments are closed.