پاکستان اور قطر نے برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور توانائی، کان کنی اور ہوا بازی سمیت مختلف شعبوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلفی اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان وزارت خارجہ میں ملاقات کے دوران کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قطر ی وزیر مملکت برائے امور خارجہ کے ہمراہ قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کے سینئر نمائندے بھی موجود تھے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقین نے پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور تجارت و سرمایہ کاری کے تعلقات کا جائزہ لیا جس میں توانائی، کان کنی اور ہوا بازی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر خصوصی توجہ دی گئی۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی پیش رفت بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.