انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.08 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صبح 10 بجے روپیہ 23 پیسے کے اضافے سے 277.97 روپے پر جاپہنچا ۔
یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر 278.20 روپے کی سطح پربند ہوا تھا ۔
ایک اہم پیشرفت میں اپریل 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جو27.9 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران 3.5 فیصد اضافے سے 23.8 ارب ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔
Comments
Comments are closed.