اپریل 2024ء کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 2.8 ارب ڈالر کی رقم آئی ۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نمو کے لحاظ سے اپریل 2024ء کے دوران ترسیلات زر میں سال بہ سال کی بنیاد پر 27.9 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ (جولائی تا اپریل ) کے دوران مجموعی طور پر کارکنوں کی ترسیلات زر کی مد میں 23.8 ارب ڈالر کی رقم آئی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 3.5 فیصد زیادہ ہے۔

اپریل 2024ء کے دوران ترسیلات زر زیادہ تر سعودی عرب (712.0 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (542.3ملین ڈالر)، برطانیہ (403.2 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (329.2 ملین ڈالر) سے موصول ہوئیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.