رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی، پاور ڈویژن کیلئے 10.056 ارب روپے کی منظوری
- چوتھی سہ ماہی میں طریقہ کار کے مطابق فنڈز کی منظوری / اجراء میں تیزی لائیں، وزارت منصوبہ بندی
باخبر ذرائع نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات نے رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے لئے پاور ڈویژن کے لئے 10.056 ارب روپے کی منظوری دے دی ہے۔
وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کے اسسٹنٹ چیف (ریلیزز) اللہ نواز نے پاور ڈویژن کو لکھے گئے خط میں مالی سال 2023-24 کے ترقیاتی بجٹ کیلئے فنڈز کے اجراء کی حکمت عملی اور رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے لئے پاور ڈویژن کو 10,045,548 ملین روپے کے اجراء کے لئے پیشگی ون لائنر اجازت دینے کے حوالے سے فنانس ڈویژن کے آفس میمورنڈم (او ایم) کا حوالہ دیا گیا ہے جس سے سی رواں مالی سال جولائی تا جون کے دوران مجموعی منظوری 43,212.191 ملین روپے ہوگئی ہے۔
وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کے مطابق ایکنک کی جانب سے منظور کردہ ریلیز کے طریقہ کار کو آسان بنانے اور فنانس ڈویژن کی ریلیز حکمت عملی 2023-24 کو مدنظر رکھتے ہوئے منظوری دی جا رہی ہے۔ سیکرٹری/ پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر (پی اے او) مجاز حد کے اندر رہتے ہوئے منظور شدہ بجٹ منصوبوں کی ضرورت کے مطابق فنڈز جاری اور استعمال کرسکتے ہیں۔
وزارت نے مزید کہا کہ فنانس ڈویژن کی جانب سے وقتا فوقتا تمام ضابطہ کار، پیشگی ضروریات اور ہدایات جاری کی جاتی ہیں۔ جیسے جی ایف آر، پبلک فنانس مینجمنٹ ایکٹ، 2019، فنانشل مینجمنٹ اینڈ پاورز آف پی اے اوز ریگولیشنز 2021، آسن اسائنمنٹ اکاؤنٹ پروسیجر 2020 وغیرہ تو ترقیاتی بجٹ 2023-24ء کے لئے فنڈز کے اجراء کی حکمت عملی پر ترقیاتی فنڈز کے اجراء اور استعمال سے قبل سختی سے عمل کیا جائے۔
منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات کی وزارت نے متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ مقررہ چوتھی سہ ماہی کی حد کے اندر طریقہ کار کے مطابق فنڈز کی منظوری / اجراء میں تیزی لائیں اور زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سرینڈر کی صورت میں فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ ترقیاتی بجٹ کے مکمل استعمال کو یقینی بنایا جا سکے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments