کھیل

اذلان شاہ ہاکی: پاکستان اور جاپان کا میچ ایک،ایک گول سے برابر

ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں پاکستان نے جاپان کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحات میں گول...
شائع May 7, 2024

ملائیشیا میں جاری اذلان شاہ ہاکی کپ 2024 میں پاکستان نے جاپان کے خلاف ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری لمحات میں گول کرکے میچ برابر کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنی ناقابل شکست کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔

دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف گول کرنے کی سخت کوششیں کیں لیکن کامیاب نہیں ہوسکیں اور پہلے دو کوارٹرز بغیر کسی گول کے ختم ہوئے۔

اس کے بعد جاپان نے 33 ویں منٹ میں کین ناگایوشی کے کامیاب پینلٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستانی ٹیم نے بہت کوشش کی لیکن تیسرے کوارٹر کے اختتام اور چوتھے کوارٹر کے پہلے ہاف میں گول برابر کرنے میں کامیابی حاصل نہ کرسکی۔

گرین شرٹس کیلئے ٹورنامنٹ میں پہلی شکست دکھائی دے رہی تھی، تاہم رانا وحید اشرف نے آخری منٹ میں پینلٹی کارنر پر گول کر کے میچ 1-1 سے برابرکردیا، اور یوں پاکستان نے اب تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھا۔

سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان پہلے ہی ملائیشیا کو 5-4 اور جنوبی کوریا کو 4-0 سے شکست دے چکا ہے۔ اس کا اگلا مقابلہ 8 مئی کو کینیڈا سے ہوگا۔

Comments

200 حروف