اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مصر کی سرحد سے متصل غزہ کے جنوبی رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے کا آپریشنل کنٹرول حاصل کر لیا ہے جب کہ خصوصی فورسز اس علاقے کا جائزہ لے رہی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ فورسز گزشتہ رات سے مشرقی رفح کےمخصوص علاقے میں کارروائیاں کر رہی ہیں جہاں سے زیادہ تر لوگوں اور کچھ بین الاقوامی تنظیموں کو نکال لیا گیا ہے۔

صبح سویرے پریس بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ کریم شالوم کراسنگ کو منگل کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا اور سیکیورٹی صورتحال کی اجازت ملنے کے بعد اسے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.