مارکٹس

انٹرا ڈے اپ ڈیٹ : ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ

انٹربینک میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ...
شائع May 7, 2024

انٹربینک میں منگل کو کاروبار کے ابتدائی سیشن کے دوران ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.04 فیصد کا معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صبح 10 بجے روپیہ 12 پیسے کے اضافے کے ساتھ 278.12 روپے پرجاپہنچا۔

یاد رہے کہ پیر کو ڈالر کے مقابلے میں روپیہ 3 پیسے کی کمی سے 278.24 پر بند ہوا تھا۔

ایک اہم پیش رفت میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آئندہ ہفتے پاکستانی قیادت کے ساتھ اہم مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچیں گے جس میں زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم سمیت مختلف شعبوں میں سعودی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی سطح پر ڈالر کی قدر میں ین کے مقابلے میں اضافہ ہوا کیونکہ شرح سود میں فرق کی وجہ سے جاپانی کرنسی پراثرپڑا۔

ابتدائی ایشیائی ٹریڈنگ میں ڈالر 0.22 فیصد اضافے کے ساتھ 154.235 ین پر پہنچ گیا، جو پیر کے مقابلے میں 0.58 فیصد اضافہ ہے۔

Comments

Comments are closed.