روس نے پیر کے روز کہا ہے کہ وہ ایک فوجی مشق کا انعقاد کرے گا جس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے لیے مشقیں شامل ہوں گی، وزارت دفاع نے کہا ہے کہ مشقوں کا فیصلہ مغربی حکام کی طرف سے اشتعال انگیز دھمکیوں کے بعد کیا گیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ فوجی مشقوں میں نان اسٹریٹجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور تعیناتی کے لیے مشقیں شامل ہوں گی۔

وزارت دفاع نے مزید کہا کہ روسی فیڈریشن کے خلاف بعض مغربی حکام کے اشتعال انگیز بیانات اور دھمکیوں کے جواب میں مشق کا مقصد روس کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کو یقینی بنانا ہے۔

Comments

200 حروف