مارکٹس

غزہ کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ

پیر کو تیل کی قیمتیں اس وقت بڑھ گئیں جب سعودی عرب نے جون کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جبکہ غزہ میں جنگ...
شائع May 6, 2024

پیر کو تیل کی قیمتیں اس وقت بڑھ گئیں جب سعودی عرب نے جون کیلئے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جبکہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا امکان کم ہوگیا ہے اور تیل پیدا کرنے والے اہم خطے میں اسرائیل-حماس تنازعہ بڑھ بھی سکتا ہے۔

برینٹ کروڈ فیوچر 51 سینٹ یا 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 83.47 ڈالر فی بیرل ہو گیا، جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ فیوچر 53 سینٹ یا 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ 78.64 ڈالر فی بیرل پر رہا۔

پچھلے ہفتے، دونوں فیوچر کنٹریکٹس میں تین ماہ کے دوران تیز ہفتہ وار کمی ریکارڈ کی تھی، جس میں برینٹ میں 7 فیصد سے زیادہ اور ڈبلیو ٹی آئی میں 6.8 فیصد کی کمی واقع ہوئی، کیونکہ سرمایہ کاروں نے امریکا میں ملازمتوں میں کمی اور فیڈرل ریزرو کی شرح سود میں کٹوتی کے ممکنہ وقت کا تعین کیا تھا۔

تیل کی قیمتوں میں جیو پولیٹیکل رسک پریمیم بھی کم ہوا تھا کیونکہ غزہ جنگ بندی کے لیے بات چیت جاری تھی۔

تاہم، اتوار کے روز معاہدے کے امکانات کم دکھائی دے رہے تھے کیونکہ حماس نے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے جنگ کے خاتمے کے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا تھا، اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اسے مسترد کر دیا تھا۔

آئی جی مارکیٹس کے تجزیہ کار ٹونی سائکامور نے کہا کہ پچھلے ہفتے تیل کی قیمتیں کم ہونے کے بعد اس ہفتے کے ابتدائی حصے میں ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتیں 80 ڈالر کی طرف جانے کے خطرات ہیں۔

Comments

Comments are closed.