کینیا کی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 228 ہو گئی ہے۔
حالیہ ہفتوں میں ملک بھر میں بڑے پیمانے پر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے جبکہ مئی میں مزید طوفانی بارشوں سے اور زیادہ خراب صورتحال کی پیش گوئی کی جارہی ہے۔
ایک بیان میں وزارت داخلہ نے کہا کہ زیریں علاقوں، دریائی علاقوں اور شہری علاقوں میں مزید سیلاب کی توقع ہے جب کہ پہاڑی ڈھلوانوں اور گھاٹیوں والے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
سیلاب نے مشرقی افریقہ کی سب سے بڑی معیشت کینیا میں گھر، سڑکیں، پل اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق کم از کم 164 لوگ خراب موسم کے باعث زخمی ہوئے ہیں، جب کہ 212,630 لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔
Comments
Comments are closed.