امریکا نے کہا ہے کہ تجارت و سرمایہ کاری پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کی ترجیحات ہیں۔

پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی کامیابی کیلئے امریکی حمایت غیرمتزلزل ہے، اس حوالے سے پاکستان کے معاشی استحکام کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ان کا یہ بیان آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 9 ماہ کے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ (ایس بی اے) کے تحت 1.1 ارب ڈالر کی حتمی قسط کی منظوری کے بعد سامنے آیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے معیشت کو مستحکم کرنے اور قرضوں کے خوفناک بوجھ کو سنبھالنے کیلئے جو اقدامات کئے ہیں اس کی حمایت کرتے ہیں ۔

ملر نے مزید کہا کہ پاکستان اپنے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقتصادی اصلاحات کو ترجیح دے اور اس میں توسیع کرے۔

Comments

Comments are closed.