اوپیک پلس کی پیداوار میں مسلسل کٹوتیوں کے امکان پر جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔
واضح رہے کہ خام بینج مارک ہفتہ وار بنیادوں پر تین ماہ میں سب سے زیادہ خسارے کی طرف گامزن ہے ۔
برینٹ کروڈ کے جولائی کے لیے سودے 14 سینٹ بڑھ کر 83.82 ڈالر فی بیرل طے پائے ۔
یوایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے جون کے لیے سودے 16 سینٹ بڑھ کر 79.11 ڈالر فی بیرل رہے ۔
ہفتہ وار بنیادوں پر دونوں بینچ مارکس میں خسارہ ریکارڈ کیا گیا ۔
سرمایہ کار تیل کے سب سے بڑے صارف امریکا میں شرح سودی کے امکانات کے بارے میں فکر مند جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ سے عالمی تیل میں خلل ڈالنے کے کم آثار ظاہر کیے تھے۔
ہفتہ وار بنیادوں پر برینٹ میں 6.3 فیصد کمی جب کہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5.6 فیصد کمی دیکھی گئی ۔
یہ کمی پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور روس کی زیرقیادت اتحادیوں کی اگلی میٹنگ سے چند ہفتے قبل سامنے آئی ہے جسے اوپیک پلس کہا جاتا ہے۔
اوپیک پلس پروڈیوسرز کے تین ذرائع نے بتایا کہ اگر تیل کی طلب میں اضافہ نہ ہوسکا تو گروپ اپنی پیداوار میں رضاکارانہ 2.2 ملین بیرل یومیہ کمی کو جون سے آگے بڑھا سکتا ہے ، لیکن گروپ نے یکم جون کی میٹنگ سے قبل باضابطہ بات چیت کا آغاز کرنا ہے۔
مارکیٹ اب امریکی اقتصادی اعداد و شمار اور دنیا کے سب سے بڑے پروڈیوسر سے مستقبل میں خام سپلائی کے اشارے کی طرف دیکھ رہی ہے۔
Comments
Comments are closed.