گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں شاہراہ قراقرم پر جمعہ کو مسافر بس الٹنے سے 20 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے۔

آج نیوز کے مطبق مرنے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے گلگت جانے والی مسافر بس شاہراہ قراقرم پر گونڑ فارم کے قریب کھائی میں جاگری۔

مقامی رضاکاروں نے زخمیوں کو چلاس اسپتال منتقل کرنے میں مدد کی۔

ایک پولیس اہلکار عظمت شاہ نے اے ایف پی کو بتایا کہ مقامی علما کرام نے مسجد کے لاؤڈ اسپیکر سے حادثے کی خبر کا اعلان کیا اور لوگوں سے زخمیوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل کی۔

ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ 21 زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی نازک ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ کا اظہار کیا اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Comments

Comments are closed.