پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، کے ایس ای 100 انڈیکس ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ایک بار پھر 71 ہزار پوائنٹس کی بلند سطح پرجاپہنچا۔
سہ پہر 3 بجے کے ایس ای 100 انڈیکس 1048.41 پوائنٹس یا 1.48 فیصد اضافے سے 71,706.05 پوائنٹس پر جاپہنچا۔
آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینک، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیوں، او ایم سیز اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھی جارہی ہے ۔ پی ایس او ، ڈی جی کے سی ، پی پی ایل ، اوجی ڈی سی اور شیل متحرک دکھائی دے رہے ہیں ۔
پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے اسٹاک میں بھی بھاری خریداری دیکھنے میں آئی ہے ،اطلاع ملی ہے کہ پاکستانی ٹائیکون عارف حبیب اور ایوی ایشن پر مبنی کمپنی جیریز گروپ سمیت 10 بولی دہندگان پی آئی اے میں اکثریتی حصص خریدنے کے خواہاں ہیں۔
یاد رہے کہ جمعرات کو کے ایس ای 100 انڈیکس 450 پوائنٹس کی کمی سے 70,657.64 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
Comments
Comments are closed.