پاکستانی میٹ پروسیسر دی آرگینک میٹ کمپنی لمیٹڈ (ٹی او ایم سی ایل ) نے اپنے آپریشنز کے توسیعی منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا جس سے کمپنی جی سی سی (گلف کوآپریشن کونسل) کی مارکیٹ طلب کو پورا کر سکے گی۔

اس پیش رفت کے حوالے سے کمپنی نے جمعرات کو اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس سے آگاہ کردیا۔

کمپنی کے مطابق یہ مرحلہ اس کی گڈاپ پروسیسنگ سہولت میں جاری توسیع کا حصہ ہے جس سے مصنوعات فروزن بنانے کی صلاحیت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ٹی او ایم سی ایل کے مطابق اس اقدام سے جی سی سی مارکیٹوں میں اپنی مصنوعات کی بڑھتی مانگ اور وسیع تر برآمدی بنیاد کو پورا کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے اور جی سی سی خطے میں اپنے صارفین کی بڑھتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خود کو پوزیشن میں لے رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ توسیع نہ صرف موجودہ منڈیوں میں ہماری پوزیشن کو مضبوط کرتی ہے بلکہ پائیدار ترقی اور منافع کے لیے راستے بھی کھولتی ہے۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک ٹی او ایم سی ایل کی بڑی برآمدی منڈی ہیں۔ گزشتہ ہفتے کمپنی نے کہا کہ اس نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو بون لیس گوشت کی برآمد کے لیے 4 ملین ڈالر مالیت کا ایک اور ملٹی ملین ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

جی سی سی کے علاوہ کمپنی کا مشرق بعید، آزاد ریاستوں کی دولت مشترکہ، اور جنوبی ایشیائی مارکیٹوں میں اہم کاروبار ہے۔

Comments

Comments are closed.