عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیموں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 2,308 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 900 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونا 771 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار 619 روپے پر آگیا ۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔
تاہم بدھ کو یوم مزدور کی وجہ سے صرافہ بازار بند تھے۔
دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 10 روپے کمی کے ساتھ 2620 روپے ہوگئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ چار روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اپریل میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 52 ہزار200 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی تھی۔
Comments
Comments are closed.