پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے سوئفٹ ویریئنٹس کی قیمتوں میں 7 لاکھ 10 ہزار روپے تک کمی کا اعلان کردیا ۔

پاک سوزوکی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ مارکیٹ کے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں سوزوکی سوئفٹ ڈبلیو ای ایف کی پروموشنل ریٹیل سیلز قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مئی 2024 سے سوزوکی کے سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 85 ہزار روپے کم ہوگئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت سابقہ 44 لاکھ 21 سے کم ہوکر 43 لاکھ 36 ہزار پر آگئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم مئی 2024 سے سوزوکی کے سوئفٹ ماڈل جی ایل ایم ٹی کی قیمت 44 لاکھ 21 ہزار سے کم کرکے 43 لاکھ 36 ہزار روپے کردی گئی ، اس طرح گاڑی کی قیمت میں 85 ہزارروپے تک کی کمی دیکھی گئی ہے ۔

اسی طرح سوزوکی سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت میں 1 لاکھ 59 ہزار روپے کمی ہوئی ہے اور اب اس کی نئی قیمت 47 لاکھ 19 ہزار سے کم ہوکر 45 لاکھ 60 ہزار ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں سب سے زیادہ کمی سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی میں دیکھی گئی جو7 لاکھ 10ہزار روپے کی کمی سے 54 لاکھ 29 ہزار روپے سے کم ہوکر 47 لاکھ 19 ہزار روپے کی ہوگئی۔

ادارے نے گاڑیوں کی نئی قیمت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نظر ثانی شدہ قیمتیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ایڈوانس انکم ٹیکس کے علاوہ ہیں۔

پاک سوزوکی موٹر کمپنی کے کارپوریٹ امور کے سربراہ شفیق احمد شیخ نے بزنس ریکارڈر کو بتایا کہ ہم نے ایک محدود مدت کے لیے سوزوکی سوئفٹ کی تمام اقسام پر قیمتیں کم کی ہیں۔

اہلکار کے مطابق روپیہ مستحکم ہے جب کہ کمپنی معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے ۔

انہوں نے مزید کہا حکومت اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی طرف سے پالیسیوں کا تسلسل بھی ایک کردار ادا کررہا ہے۔

سب سے بڑھ کر حکومت کی طرف سے مزید ٹیکسوں کا نفاذ بھی صنعت کو سہارا دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ پیر کو لکی موٹر کارپوریشن نے پاکستان میں کِیا اسٹونک کی قیمت میں بڑے پیمانے پر کمی کا اعلان کیا ہے ۔

کیا کا Stonic EX+ اب 1,513,000 روپے کی کمی سے 4,767,000 روپے میں فروخت ہوگی جب کہ اس کی سابقہ قیمت 6,280,000 روپے تھی ۔

Comments

Comments are closed.