ملک کے سب سے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک حبیب بینک لمیٹڈ(ایچ بی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے ذیلی ادارے ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل ایم ایف بی )میں 6 ارب روپے (21.5 ملین ڈالر) کی ایکویٹی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔
ایچ بی ایل نے اس پیشرفت کا اعلان منگل کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو اپنے نوٹس میں کیا۔
نوٹس کے مطابق ہم یہاں یہ پیغام دیتے ہیں کہ حبیب بینک لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام ریگولیٹری تقاضوں اور بینک کے شیئر ہولڈرز کی منظوری کے ساتھ ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ نامی اپنے ذیلی ادارے میں 6 ارب روپے تک کی ایکویٹی سرمایہ کاری کی منظوری دی ہے۔
ایچ بی ایل مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ پاکستان کا کا پہلا اور سب سے بڑا مائیکرو فنانس بینک ہے اور یہ ملک بھر میں 200 سے زائد مقامات پر اپنی خدمات فراہم کررہا ہے۔
یہ بینک 2002 میں ایک ملک گیر مائیکرو فنانس بینک کے طور پر قائم کیا گیا تھا، جسے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے لائسنس دیا تھا۔ ایچ بی ایل ایم ایف بی کو آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے کریڈٹ اور سیونگ سیکشن کی ایک منظم تبدیلی کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا جو کہ گلگت بلتستان اور چترال میں 1982 سے ملک میں مائیکرو فنانس سیکٹر کو آگے بڑھانے کے لیے ایک مربوط ترقیاتی پروگرام ہے۔
مالیاتی حوالے سے، ایچ بی ایل نے 31 مارچ 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے 30.1 بلین روپے کے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیا، جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 40 فیصد زیادہ ہے۔
2023 کی پہلی سہ ماہی میں بعد از ٹیکس منافع 13.3 ارب روپے سے بڑھ کر 15 ارب روپے ہو گیا ہے۔
کلینڈر ایئر2024 کے ابتدائی 3 ماہ کے دوران بینک کی فی شیئر آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 9 روپے کے مقابلے میں 10.37 روپے تھی۔ اس نتائج کے ساتھ ایچ بی ایل نے سہ ماہی کے لیے 4 روپے فی حصص (یعنی 40فیصد) کے عبوری نقد منافع کا اعلان کیا۔
Comments
Comments are closed.