عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں منگل کو بھی کمی دیکھی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کی کمی سے 2,316 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے کا ہوگیا ۔

اسی طرح دس گرام سونا 1715 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا ۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی۔

دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کم ہو کر 2630 روپے ہوگئی۔

اپریل میں مقامی مارکیٹ میں سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Comments

Comments are closed.